ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / سری لنکن بحریہ نے کیا، منشیات کے چھ بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

سری لنکن بحریہ نے کیا، منشیات کے چھ بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

Sun, 02 Apr 2017 17:41:54    S.O. News Service

کولمبو2اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کی بحریہ نے تیرہ کلوگرام سے زائد ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اسمگلنگ کی اِس واردات میں ملوث چھ بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سری لنکن نیوی کے ترجمان نے بتایا کہ مخبری کی بنیاد پر نیوی کے اہلکاروں نے ماہی گیروں کے بھیس میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ برس انیس اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا اور اُن کے قبضے سے 130 کلوگرم ہیروئن اور 2140 کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی تھی۔ سن 2014 میں سری لنکن عدالت نے ماہی گیر بن کر منشیات اسمگل کرنے والے پانچ بھارتیوں کو موت سزا کا حکم سنایا تھا۔
 


Share: